جماعت اسلامی کے بعد پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی موخر؟ اندر کی خبر باہر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے اجلاس میں اکثریتی ارکان نے لانگ مارچ کو موخر کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر، سہیل آفریدی، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور جنید اکبر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اکثریت نے لانگ مارچ 5 سے 10 اکتوبر تک موخر کرنے کی تجویز پیش کی جبکہ حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش کو بوکھلاہٹ قرار دیا گیا۔

اجلاس میں اسلام آباد سمیت مختلف راستوں کی بندش کو تحریک کی کامیابی قرار دیتے ہوئے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے کردار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پارٹی قیادت جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہے۔

اجلاس میں 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی جبکہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں پارٹی تنظیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ عمران خان کی اسپتال منتقلی اور بشریٰ بی بی کے لیے ممکنہ رعایت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے مزید تیز کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

Related Posts