وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعرات 24 ستمبر کو تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس سے مختلف علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شدید ژالہ باری کے باعث بعض علاقوں میں بڑے بڑے اولے پڑنے کی اطلاعات سامنے آئیں جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ شہریوں نے اچانک ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے مناظر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اسلام آباد میں ژالہ باری pic.twitter.com/UkejCweEyw
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 24, 2026
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہوئی جبکہ شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں مشکلات پیش آئیں۔
اسلام آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش
اسلام آباد کے کئی علاقوںمیں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی pic.twitter.com/VznIGohXPS— kashif kiani (@kianikash) September 24, 2026
بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں بھی کمی محسوس کی گئی تاہم اچانک تبدیل ہونے والے موسم نے شہریوں کو حیران کردیا۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔ شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








