مسلسل چوتھا روز بھی سونا ہوا سستا! چاندی کی قدر میں بھی کمی، فی تولہ تازہ ریٹس سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی نرخ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونا 5 ہزار 600 سستا ہوگیا ہے جبکہ چاندی کی قدر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 24 ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد سونا 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے فی تولہ کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 ہزار 401 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 356 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ بازار چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی جہاں چاندی کی فی تولہ قیمت 171 روپے کم ہوکر 6 ہزار 837 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 147 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 861 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 56 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ چاندی کی قیمت 1.71 ڈالر کمی کے بعد 63.59 ڈالر فی اونس رہی۔

Related Posts