غیرقانونی حرکت اور پھر پولیس سے بد تمیزی! امیر باپ کی بگڑی صاحبزادیوں کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سکس میں پارکنگ کے معاملے پر خواتین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔

وائرل ویڈیو میں سیاہ رنگ کی کِیا کارنیوال گاڑی نمبر بی کیو ای-321 کے معاملے پر دو خواتین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان بحث ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی مبینہ طور پر غلط پارکنگ کے باعث لفٹر کے ذریعے ہٹائی گئی اور خواتین کو مبینہ طور پر 2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد گاڑی واپس کرنے کا کہا گیا تاہم معاملہ طویل بحث اور تلخ کلامی تک پہنچ گیا۔

ویڈیو میں خواتین کو پولیس اہلکاروں سے سخت انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعض مقامات پر نازیبا الفاظ کے استعمال کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی طور پر غیر مناسب زبان استعمال کرنے کا واضح ثبوت ویڈیو میں نظر نہیں آتا۔ واقعے کی مکمل صورتحال اور فریقین کے موقف کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

Related Posts