کراچی میں آئل ٹینکرز سے خام تیل چوری کرنے کا سلسلہ جاری، مافیا نے نیا اڈہ بنا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آئل ٹینکرز سے خام تیل چوری کرنے کا سلسلہ جاری، مافیا نے نیا اڈہ بنا لیا
کراچی میں آئل ٹینکرز سے خام تیل چوری کرنے کا سلسلہ جاری، مافیا نے نیا اڈہ بنا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں آئل ٹینکرز سے خام تیل چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے، تیل چور مافیا نے تیل چوری کا نیا اڈہ قائم کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایم نیوز ٹی وی کی نیشنل ہائی وے کے مختلف مقامات پر خام تیل چوری کرنے کے حوالے سے خبروں کی اشاعت کے بعد تیل چور مافیا نے نیشنل ہائی وے سے اپنا اڈہ تبدیل کرکے ناردرن بائی پاس، گلشن چوک پر منتقل کرلیا۔

ناردرن بائی پاس کے نئے اڈے پر بلا خوف آئل ٹینکرز سے خام تیل چوری کیا جارہا ہے۔ آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز اور کلینرز کی ملی بھگت سے ٹینکرز کی وال پر لگی سیل توڑ کر آئل ٹینکرز سے ہزاروں روپے مالیت کا آئل چوری کیا جاتا ہے۔ 

مافیا کے پاس ٹینکرز کی جعلی سیل موجود ہوتی ہے جو تیل چوری کرنے کے بعد دوبارہ لگا دی جاتی ہے۔ اڈہ اتحاد ٹاؤن پولیس چوکی کی حدود میں قائم ہے مگر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے یہ گھناؤنا کاروبار جاری ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی نجی آئل کمپنی کے آئل ٹینکرز سے تیل چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا ، ایم ایم نیوز ٹی وی نے جن مقامات پر چوری ہونے کی نشاندہی کی وہ تمام بدل کرنئے مقامات پر تیل چوری کرنے کا اڈہ قائم کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس نے آئل چوروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے خبر کی اشاعت کے بعد چوری کی اس واردات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے 2 ماہ قبل سابق گھگر پولیس چوکی کے عقب میں گھگر پولیس کی حفاظت میں نیا اڈہ قائم کروادیا۔

مزید پڑھیں:  تیل چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا ، پولیس کی ملی بھگت سے اڈہ تبدیل

Related Posts