عمران خان کوعدم اعتماد سے بچانے کیلئے نئی حکمت عملی، آج قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہ ہونیکا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No vote on a no-confidence motion is likely in the NA today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے عمران خان کو بچانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی، آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونیکا امکان، اس بار اسد قیصر وزیراعظم کو بچائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان کی جانب سے 3 اپریل کو تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے تاہم سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم سوری کی طرح اس بار اسد قیصر عمران خان کو بچانے کیلئے کردار ادا کرینگے۔

مزید پڑھیں:کوئی دھمکی نہیں دی، امریکا نے عمران خان کے الزامات کی پھر تردید کردی

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے بچنے کیلئے اسپیکر ایوان کو بتائیں گے کہ وزیراعظم نے غیر ملکی سازش بے نقاب کرنے کیلئے کمیشن بنا دیا ھے اور جب تک اس کمیشن کا رزلٹ نہیں آجاتا میں اس وقت تک ووٹنگ نہیں کروا سکتا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کسی بھی طرح وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے تیار نہیں ہے اور گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں حکومت بچانے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts