خیبرپختونخوا کی حکومت دہلی اور کابل سے چلائی جا رہی ہے! زاہد خان کا خوفناک انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر زاہد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت کے پاس فیصلے کرنے کا کوئی ذاتی اختیار نہیں ہے بلکہ اس کے تار کابل سے جڑے ہیں اور کابل کی ڈوریں آگے چل کر نئی دہلی سے ہلائی جا رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ ایسے پس منظر اور بیرونی اثرات کے حامل عناصر کے ساتھ کسی بھی سیاسی یا آئینی سطح پر مذاکرات کی کامیابی کا خواب دیکھنا محض وقت کا ضیاع ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے انتہائی کشادہ قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 12 گھنٹے طویل مذاکراتی سیشن میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ کمیٹی بھی اس بات کی خواہشمند تھی کہ مذاکرات کسی مثبت انجام تک پہنچیں اور بات چیت کے دوران وہ تمام مطالبات تسلیم بھی کرچکے تھے اس کے باوجود یہ کوششیں ناکام ہو گئیں۔

سینیٹر زاہد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج خیبرپختونخوا کے عوام جس سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں وہ انتہائی المناک ہے۔ صوبے کی بدقسمتی ہے کہ اس وقت ایسے حکمران مسلط ہیں جن کی اپنی کوئی سیاسی سمت اور خودمختار پالیسی موجود نہیں۔

Related Posts