میکسیکو کے فٹبالر میٹیو شاویز اس وقت شدید تنقید کی زد میں آگئے جب انہوں نے میچ کے دوران امریکی کھلاڑی سیبسٹین برہالٹر کے چہرے پر دونوں ہاتھوں سے تھپڑ رسید کردیا جس پر ریفری نے انہیں فوری طور پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔
افسوسناک و حیران کن واقعہ میچ کے 67ویں منٹ میں پیش آیا۔ میٹیو شاویز کے غیر متوقع ردعمل پر ریفری نے کسی مزید کارروائی کے بغیر انہیں براہ راست ریڈ کارڈ دکھایا۔
this is sending me bc wth was he actually thinking 😭😭😭😭😭😭 https://t.co/irHE9lcnU9
— ًًً (@_captainpulisic) October 4, 2026
دس کھلاڑیوں تک محدود ہونے والی میکسیکو کی ٹیم بعد ازاں میچ پر گرفت برقرار نہ رکھ سکی اور اسے امریکا کے ہاتھوں 3-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ میں امریکی ٹیم نے ابتدا ہی سے بہتر کھیل پیش کیا۔ جولین ہال نے پہلے ہاف میں امریکا کو برتری دلائی جبکہ 17 سالہ کیون سلیوان نے دوسرا گول کرکے امریکی قومی ٹیم کی تاریخ میں سب سے کم عمر گول اسکورر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس کے بعد میٹیو شاویز کا عجیب و غریب ریڈ کارڈ واقعہ پیش آیا جبکہ ملک ٹِل مین نے تیسرا گول کرکے امریکا کی فتح کو مزید مستحکم کردیا۔
میکسیکو کے کھلاڑی کی جانب سے دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہوگیا جہاں فٹبال شائقین نے اس غیر معمولی حرکت پر حیرت اور دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا۔
یوں میکسیکو کے لیے یہ میچ ایک ایسے مقابلے میں تبدیل ہوگیا جسے ٹیم اور میٹیو شاویز دونوں شاید جلد بھولنا چاہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








