صوبائی دارالحکومت میں خواتین کے تحفظ کے عزم کو دہراتے ہوئے سندر پولیس نے فوری کارروائی کی جہاں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک لڑکی کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند ہی گھنٹوں کے اندر قانون کی گرفت میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم افتخار نے ایک معصوم لڑکی کو اچھی ملازمت کا فریب دے کر انٹرویو کے بہانے اپنے فلیٹ پر مدعو کیا تھا۔ ملزم نے وہاں ناصرف لڑکی کو ڈرایا دھمکایا بلکہ مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی گھناؤنی کوشش بھی کی۔
متاثرہ لڑکی کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر سندر پولیس نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی تاخیر کے مقدمہ درج کیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند ہی گھنٹوں کے اندر ملزم کو ٹریس کر کے دبوچ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید سخت قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی عزت اور تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنسی جرائم اور ہراسانی میں ملوث عناصر کو کڑی سے کڑی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں تاکہ معاشرے میں اس قسم کے جرائم کا قلع قمع کیا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








