نواب شاہ میں قیامت خیز حادثہ! آئل ٹینکر نے کار میں سوار پورے خاندان کو کچل دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سندھ کے شہر نواب شاہ میں دولت پور بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ پر ایک لرزہ خیز ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر نے سامنے سے آنے والی کار کو بری طرح کچل ڈالا۔ اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں معصوم بچوں اور ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے شدید مشقت اور گاڑی کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ڈرائیور فرار; پولیس کارروائی کا آغاز

حادثے کے فوری بعد موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں ملوث آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

Related Posts