حاملہ خاتون کا اندھا قتل، اصل قاتل کون نکلا؟ بن قاسم پولیس نے معمہ حل کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے علاقے بن قاسم میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے اندھے قتل کا پردہ چاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جدید سائنسی اور پیشہ ورانہ تفتیشی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتولہ حاملہ لڑکی کے شوہر اور اس کے سفاک ساتھی کو دبوچ لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل بن قاسم کے علاقے سے ایک نامعلوم حاملہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے سر پر گولی کا نشان تھا۔ پولیس نے اس اندھے قتل کو چیلنج کے طور پر لیا اور تکنیکی شواہد کی مدد سے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے اپنے شوہر نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خونی سازش کے تحت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کیس کو کامیابی سے ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کی پیٹھ تھپتھپائی ہے۔

اعلیٰ حکام نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے تاکہ قتل کے اصل محرکات اور اس گھناؤنے جرم میں پسِ پردہ ملوث دیگر عناصر کے کردار کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

اس شاندار کارروائی پر آئی جی سندھ نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او، ایس آئی او اور پوری پولیس ٹیم کے افسران و اہلکاروں کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔

Related Posts