وزیراعظم سے کوئی گلے شکوے نہیں کیے، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی، عامرخان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم سے کوئی گلے شکوے نہیں کیے، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی، عامرخان
وزیراعظم سے کوئی گلے شکوے نہیں کیے، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی، عامرخان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ زونل آفس کھلنے کاعلم نہیں، کھل گیا تواچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کوئی گلے شکوے نہیں کیے، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔

عامر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے عدم اعتماد پرکوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کی ساری باتیں میڈیا کونہیں بتا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کوئی گلے شکوے نہیں کیے، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔عامرخان نے کہا کہ وزیراعظم سے خوشگوارماحول میں بات ہوئی،کوئی مطالبات نہیں رکھے۔

حکومت کے اتحادی ہیں، تمام آپشنزکھلے ہیں، تحریک عدم اعتماد کی پیشی کے بعد اپوزیشن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کاعلم نہیں،یہ معلوم ہے مارچ کا مہینہ چل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی مشکلات میں اضافہ، ق لیگ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دیدیا

انہوں نے کہا کہ زونل آفس کھلنے کاعلم نہیں، کھل گیا تواچھی بات ہے، مردم شماری ودیگرمسائل پرمزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ساڑھے3سال بعد مرکز کا دورہ کرنا اچھی بات ہے۔

Related Posts