وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے
وزیر اعظم عمران خان آج دوپہر ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر دوپہر کے وقت کراچی پہنچیں گے اور اراکین اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان دوپہر 12 بجے کراچی پہنچنے کے بعد گورنر ہاؤس کراچی جائیں گے اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے بعد اتحادی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کا پولیو پروگرام میں کرپشن اور بدعنوانیوں کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور اہم امور پر گفت و شنید ہوگی۔

اتحادی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سندھ کے معاملات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔

کراچی پیکیج کے حوالے سے مجوزہ اسکیموں کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ سندھ حکومت قائدین وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر رہنماؤں کو دورۂ کراچی کے موقعے پر دعوت نہیں دی گئی۔

شہر قائد کے مختصر دورے کے بعد وزیر اعظم عمران خان بلوچستان کے شہر حب جائیں گے جہاں پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا ۔ نئے پاور اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

وزیر اعظم کے دورۂ کراچی کے حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کو سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، نہ ہی صوبائی منصوبہ اجلاس میں کوئی دعوت دی گئی۔ کراچی میں مراد علی شاہ وزیر اعظم کی کسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کر لیا جس میں گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں بلا سود قرضوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم ملکی معاملات پر فیصلے متوقع ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور مشاورت کے ساتھ ساتھ 12 نکاتی ایجنڈے پر گفت و شنید ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کر لیا

Related Posts