بھارتی فنکار کے ہمراہ نمرہ خان کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فنکار کے ہمراہ نمرہ خان کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بھارتی فنکار کے ہمراہ نمرہ خان کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے بھارتی فنکار کے ہمراہ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمرہ خان نے منج میوزک کے نام سے مشہور بھارتی فنکارمنجیت سنگھ رل کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ روز شیئر کی جسے 1لاکھ 86 ہزار 543 افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کا کمنٹ سیکشن بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس سیریز ریزیڈنٹ ایول: کیا جیڈ زندہ رہے گی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Khan 🧿 (@nimrakhan_official)

واضح رہے کہ نمرہ خان کا شمار ٹی وی سیریل اور فلم کی اہم اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے جوبھن، خوشی کیلئے آیا چاند، رشتہ انجانا سا اور چھوٹی سی زندگی سمیت کئی ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں سے داد وصول کی۔

ڈراموں کے علاوہ اداکارہ نمرہ خان 2016 میں منظرِ عام پر آنے والی فلم بلائنڈ لو اور سایۂ خدائے ذوالجلال میں بھی کردار نبھا چکی ہیں۔ مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے نمرہ خان جب وی ویڈ اور کس دن میرا ویا ہووے گا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

دوسری جانب منجیت سنگھ رل جنہیں منج میوزک کہا جاتا ہے، برطانوی نژاد بھارتی کمپوزر، گلوکار اور فلم اسکورر ہیں جو آر ڈی بی نامی میوزک گروپ کیلئے بھی کمپوزنگ کرتے رہے ہیں۔ گروپ کا آغاز 2000 میں 3 برطانوی نژاد بھارتی بھائیوں نے کیا تھا۔ 

Related Posts