پی ایم ایس اے نے سمندر میں ایرانی ماہی گیر کی کشتی اور عملے کو بچالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایم ایس اے نے سمندر میں ایرانی ماہی گیر کی کشتی اور عملے کو بچالیا
پی ایم ایس اے نے سمندر میں ایرانی ماہی گیر کی کشتی اور عملے کو بچالیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے سمندر میں ایرانی ماہی گیر کی کشتی اور عملے کو بچا کر بحفاظت بندرگاہ تک پہنچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 2 روز قبل پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹر میں میری ٹائم ریسکیو کو آرڈی نیشن سنٹر کو ایرانی ماہی گیر کشتی العثمانی کی جانب سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جبکہ کشتی میں عملے کے 6 ارکان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 10اضلاع آفت زدہ قرار

انجن فیل ہونے اور سمندر میں طغیانی کے باعث سے ایرانی ماہی گیر کی کشتی ہنگامی صورتحال سے دوچار تھی۔ میری ٹائم پاکستان نے فوری طور پر  کال کا جواب دیتے ہوئے فوری اقدام کے طور پر قریب سے گزرنے والے تجارتی جہاز کو کشتی کے قریبی علاقے میں رہنے اور مدد کی ہدایت کی۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے اپنے جہاز بسول کو ریسکیو کیلئے روانہ کردیا۔ پی ایم ایس ایس بسول نے پھنسی ہوئی کشتی العثمانی تک پہنچنے پر عملے کو ابتدائی طبی امداد اور خوراک فراہم کی اور کشتی کو پانی سے پاک کردیا۔

کشتی ڈی۔فلڈ کرنے کے بعد پی ایم ایس ایس بسول نے کشتی کو اپنے ساتھ باندھ لیا اور عملے کے ساتھ بحفاظت کراچی بندرگاہ تک پہنچایا جبکہ یہ کامیاب ریسکیو آپریشن پی ایم ایس اے کی جانب سے پہلے کی گئی 2عالمی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی کوششوں کے بعد سامنے آیا۔

قبل ازیں ایک عمانی ماہی گیر کی کشتی کے ساتھ دو عملے کے ارکان اور سری لنکن ماہی گیر کی کشتی کے عملے کے 5 اراکین کو بھی ریسکیو کیا گیا تھا۔ پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ ہم تمام بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں۔ ایرانی کشتی کو بچانا اسی عزم کا مظہر ہے۔

Related Posts