رمضان میں مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادت پر پابندی کیلئے گائیڈلائنز تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمضان میں مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادت پر پابندی کیلئے نئی تجاویز جاری
رمضان میں مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادت پر پابندی کیلئے نئی تجاویز جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا کی روک تھام کیلئے رمضان کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادت پر مختلف پابندیاں عائد کرنے سے متعلق گائیڈ لائنز تیار کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز نے رمضان المبارک کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ ایس او پیز کے تحت 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور بچوں کو مساجد اور امام بارگاہ نہیں جانا چاہئے۔

رمضان المبارک کے دوران کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو بھی مساجد اور امام بارگاہوں کا رُخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس او پیز کے تحت مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز کیلئے قالین نہ بچھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروسز گائیڈ لائنز کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران نماز قالین یا صفوں کی بجائے مساجد اور امام بارگاہوں کی زمین پر ادا کی جائے گی۔ تمام تر گائیڈ لائنز کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے تشکیل دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرین لائن میٹرو بس سروس اگست سے شروع ہوگی۔اسد عمر 

 

Related Posts