ڈالر بے لگام،انٹربینک میں امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا۔

ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 17 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر امریکی کرنسی 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29 روپے مہنگا ہوا،اوپن مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے امریکی کرنسی269 روپے پر ٹریڈ ہوئی۔

یاد رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے 2 روز میں قرضوں کے بوجھ میں 3950 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دو کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 31 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھا گیا، ابتدائی مراحل میں ہی اسٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Related Posts