بھارت کی پٹیالہ جیل سے نوجوت سنگھ سدھو کی رہائی آج، مداحوں کا اظہارِ مسرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کی پٹیالہ جیل سے بھارت کے سابق ون ڈے کرکٹراور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی رہائی آج ہوگی جس پر مداحوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ہر ایک کو آگاہ کرنا ہے کہ مجھے پٹیالہ جیل سے رہائی ہفتے کے روز ملے گی، جیسا کہ مجھے متعلقہ حکام نے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بے وقوف بنانے والوں سے ہوشیار، اپریل فول آج منایا جا رہا ہے

قبل ازیں بھارتی گلوکار کی موت پر نوجوت سنگھ سدھو نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی پنجاب کا امن و امان تہس نہس ہوچکا ہے کیونکہ 50 لوگ 50 روز میں مر جاتے ہیں اور سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔

کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ سکیورٹی کی ضرورت صرف حکومت کے لوگوں کو ہے، کیا انہیں سکیورٹی کی ضرورت نہیں جنہیں لوگ آ کر گولیاں مار دیتے ہیں؟ سکیورٹی کے اصول خود پر بھی لاگو کریں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ لوگوں کو سکیورٹی کی کیا ضرورت ہے؟ہم اس دور سے گزر چکے ہیں جس میں ہزاروں لیڈروں کو مارا گیا۔

سدھو کی گرفتاری کے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ کو گزشتہ برس سپریم کورٹ نے 1988ء کے روڈ ریج کیس میں سزا سنائی اور نوجوت سنگھ سدھو نے 10ماہ تک قید بھگتی ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایک شخص کو مارا پیٹا جو دورانِ علاج ہلاک ہوگیا۔ تاہم رپورٹ سے پتہ چلا کہ مذکورہ شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی تھی۔

Related Posts