بے وقوف بنانے والوں سے ہوشیار ہوجائیں، اپریل فول آج منایا جا رہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپریل فول آج منایا جارہا ہے جس کے دوران عوام ایک دوسرے کو مختلف حیلے بہانوں سے بے وقوف بنانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔

 دنیا بھر میں یہ دن یکم اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد بظاہر تفریح اور ہنسی مذاق ہے، تاہم بعض اوقات اس دن کی نوعیت انتہائی سنجیدہ ہوجاتی ہے جس سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے اور لوگ ایک دوسرے کا مذاق اڑا کر ان کی توہین کرتے ہیں۔

بعض تاریخی حوالوں سے لوگ اپریل فول کو اسلام کی توہین سے جوڑتے ہیں اور بعض اسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تضحیک کا ایک مقصد بتاتے ہیں، تاہم یہ دن منانے والے اکثرلوگ اس سے لاعلم ہیں جو اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹلی نے ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر پابندی عائد کردی

ساتھیوں اور دوست احباب کو اپریل فول بنانے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلانا، عوام کا وقت ضائع کرنا اور انہیں کسی ایسے شخص کو خوش آمدید کہنے کیلئے ائیرپورٹ پر بھیجنا اپریل فول منانے والوں کے خاص طریقے سمجھے جاتے ہیں۔

ایسے میں آج کے دن آپ کو کافی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ کہیں آپ کے اردگرد موجود لوگوں میں سے کوئی آپ کو بے وقوف نہ بنادے۔

Related Posts