ملک گیر انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کو پولیو وائرس سے نجات دلانے کے مشن کے تحت رواں سال کی پہلی ملک گیرانسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

انسداد پولیو مہم 20 جنوری تک پنجاب، سندھ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جاری رہے گی، اس دوران ملک بھر میں لاکھوں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین اورقطرے لازمی پلوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بڑوں کے مقابلے میں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت کیوں تیز ہوتی ہے؟ جانئے

پولیو مہم کے تحت پانچ سال تک عمر کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 72 ہزار700 گیارہ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Related Posts