نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: خیبرپختونخوا کی چوتھی کامیابی، ناردرن کا ٹائٹل کا کامیاب دفاع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

national t20 cup: kpk and northern won the match

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان : نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ملتان میں کھیلے گئے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں ناردرن نے روحیل نذیرکی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بلوچستان کو ہرا کر ایونٹ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔

گزشتہ سال لگاتار پانچ فتوحات کے ساتھ ٹائٹل جیتنے والی دفاعی چیمپئن ٹیم ایڈیشن 2020 میں ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ناقابل شکست رہی۔

ناردرن نے 157 رنز کا ہدف 13 گیندیں قبل باآسانی3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر 27 گیندوں پر 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ آصف علی نے 41 اور حماد اعظم نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 28 رنز پر ابتدائی 3 وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان حارث سہیل نے اکبر الرحمٰن کے ہمراہ 83 رنز کی شراکت قائم کی تاہم دونوں کھلاڑی اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجانے میں ناکام رہے۔ حارث سہیل 51 اور اکبر الرحمٰن 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بلوچستان نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ سہیل تنویر اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ لوئر آرڈر میں بیٹنگ پوزیشن کے باعث انہیں ایونٹ میں زیادہ مواقع نہیں ملے تھے مگر انہیں یقین تھا کہ جب بھی موقع ملا وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ملتان لیگ میں جو کامیاب ٹیم کمبی نیشن بنا ہوا ہے اسے راولپنڈی میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیمیں اب 15 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ میں شامل تمام اسکواڈز اب 2 دن آرام کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا، جہاں ناردرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 13ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے فخرزمان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کو 29 رنز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی خیبرپختونخوا کی یہ ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

کامران اکمل اور عبداللہ شفیق کے درمیان 92 رنز کی شراکت کے باوجود سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کامران اکمل 47 اور عبداللہ شفیق 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اکیس سالہ بیٹسمین 5 میچوں میں 236 رنز بناکر اب تک ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ سینٹرل پنجاب کا کوئی اور بیٹسمین خیبرپختونخوا کی باؤلنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ خیبرپختونخوا کے ارشد اقبال، جنید خان، آصف آفریدی اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری دوسری نصف سنچری بنا ڈالی۔ وہ 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک کے ناٹ آؤٹ 27 اور آصف آفریدی کے 7 گیندوں پر 20 رنز کی مدد سے خیبرپختونخوا نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان نے 23 رنز بنائے۔ احمد بشیر نے 32 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔

فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میچ کے آغاز میں پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھا مگر جوں جوں گیند پرانا ہوتا گیا توں توں رنز بنانے کی رفتار تیز کردی جس کا فائدہ ہوا۔

مزید پڑھیں:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: تجربہ کار عمر گل نے بلوچستان کو 3 رنز سے فتح دلادی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ چند عرصے سے سخت محنت کررہے ہیں، انہیں خوشی ہے کہ ان کی انفرادی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو فتح ملی، وہ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔دونوں ٹیمیں اب 14 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔

Related Posts