لاہور کی فیملی کورٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے دائر خلع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر اسے خارج کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر نبیحہ علی کے وکیل مدثر چودھری نے عدالت کو بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں، جس کے بعد خلع کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
ڈاکٹر نبیحہ علی اور ان کے شوہر کا تنازع گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہا۔ اس دوران ڈاکٹر نبیحہ علی نے مختلف پوڈکاسٹس، انٹرویوز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے شوہر کے خلاف متعدد سنگین الزامات عائد کیے، جن پر ملک بھر میں شدید بحث چھڑی رہی۔ تاہم اب فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد خلع کی درخواست واپس لے لی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








