سفاکی کی انتہا، شوہر بیوی کو پھندا لگا کر اس کے والدین کو ویڈیو کال پر دکھاتا رہا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شبہے پر اپنی 23 سالہ بیوی کو پھندا لگا کر قتل کر دیا، جبکہ واردات کے دوران ویڈیو کال کے ذریعے مقتولہ کے والدین کو بیٹی کی بے بسی بھی دکھاتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پراوین جگلور نے پہلے اپنی بیوی بھاگیہ شری جگلور کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں دوپٹے سے پھندا دے کر مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ ملزم نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں اسے مقتولہ کے اہل خانہ اور دوستوں کو بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کرناٹک کے علاقے میں اتوار کی شام پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے، جس کے باعث بھاگیہ شری تقریباً دو ماہ قبل اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے صلح اور بہتر زندگی گزارنے کی یقین دہانی کرا کے بیوی کو واپس بلایا، تاہم اسی روز مبینہ طور پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

مقتولہ کے والدین کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Related Posts