احتساب سے حاصل 342 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروادئیے۔نیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قانون کے راستے میں کوئی مصلحت رکاوٹ نہیں بنے گی،جاوید اقبال
اسلام آباد :چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عنوانی ایک ایسی لعنت ہے جو تمام برائیوں کی جڑہے ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے احتساب کے عمل سے حاصل ہونے والے 342 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروا دئیے ہیں جبکہ نیب نے جدید تکنیک استعمال کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے ساتھ ساتھ فراڈ عناصر کو پکڑنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ ہم ہاؤسنگ کو آپریٹو سوسائٹیوں، کمپنیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی تجارتی خسارے میں 33.5 فیصد کمی

جسٹس (ڑ) جاوید اقبال نے کہا کہ کچھ لوگ جان بوجھ کر بینکوں کے قرض ادا نہیں کرتے، اس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور ریاست کے دئیے گئے فنڈز کا ناجائز استعمال بھی ایسے وائٹ کالر کرائمز ہیں جن کا انسداد سب سے اہم ہے۔

نیب چیئرمین نے کہا کہ نیب افسران نے قوم سے ایک پائی بھی لیے بغیر 342 ارب کی خطیر رقم بدعنوان اور کرپٹ عناصر سے وصول کی اور اسے قومی خزانے میں جمع کروایا، جبکہ نیب کے لیے کیس نمٹانے کی زیادہ سے زیادہ مدت 10 ماہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر پر ہاتھ ڈالنا اور بلا تفریق کارروائیاں کرنا ضروری تھا، جس کے باعث نیب کے وقار میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

گزشتہ 23 ماہ میں 600 ریفرنسز احتساب عدالت تک پہنچانا ریکارڈ کامیابی قرار دیتے ہوئے نیب سربراہ نے کہا کہ ہم کیسز کو نمٹانے کے لیے ان کی اہمیت اور کام کی مقدار کے حساب سے درجہ بندی کرتے ہیں جوکام کی تیز رفتاری کے لیے اہم ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال بدعنوانی کی دُگنی شکایات موصول ہوئیں لیکن ہم میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں 28 اکتوبر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ قوم کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔

مزید پڑھیں: گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال بدعنوانی کی دگنی شکایات ملیں۔ چیئرمین نیب

Related Posts