نیب کا وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب کا وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ
نیب کا وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے شعبہ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر وفاقی ادارہ برائے احتساب (نیب) کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

سابق رکن اسمبلی اور مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر گزشتہ روز نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے چھاپہ مارا جس کے دوران پورے گھر کی تلاشی لی گئی اور ان پر الزامات کی تحقیقات کے لیے دستاویزات کو تلاش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی ایک اورڈگری جعلی نکلی

نیب حکام کے مطابق  چھاپے اور گھر کی تلاشی کے دوران مختلف فائلوں کو اپنی تحویل میں لیا گیا جبکہ اعجاز جاکھرانی پر آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا جس کے مطابق بے نامی جائیدادیں بناتے وقت جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کی آمدن کے کوئی ذرائع نہیں تھے۔

حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف  ریفرنس کے تحت جمع کرائے گئے جواب میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ آمدن کے ذرائع چھپانے کے لیے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مختلف بے بنیاد حیلے اور بہانے تراش رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

Related Posts