نواز شریف کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC releases advertisement for summoning Nawaz on Nov 24

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم نواز شریف کی زمینوں اور ملز میں شیئرزکی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں ،نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرادی۔

نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اثاثوں کے لیے الیکشن کمیشن، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو خطوط لکھے گئے، ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے چار کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔

محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں، حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز کے مالک ہیں،حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئرز کی تعداد 22 ہزار 213 ہے۔

اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں، مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس شامل ہیںمنواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں۔

غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں،ایل ڈی اے ، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی رپورٹ دی۔

دستاویز کے مطابق نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں، مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل۔

نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی ہے،لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال ،موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی بھی شامل ہے۔

لاہور کے موضع مال رائے ونڈ میں 103 کنال، موضع سلطانکے میں 312 کنال اراضی شامل ،ضلع شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اور موضع فیروزوطن میں 88 کنال اراضی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:پیمرا نے نوازشریف کی تقاریر اور انٹرویوز نشرکرنے پر پابندی لگادی

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق نواز شریف کے نام پر 3 گاڑیاں اور 2 ٹریکٹرز رجسٹرڈ جبکہ نواز شریف 1لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرز کے مالک ہیں۔

Related Posts