نیب کا گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ، شہباز شریف بچ نکلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB Lahore team reaches Shehbaz Sharif's residence for possible arrest

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نیب کیس کی سماعت میں عدم پیشی پرگرفتاری کے لئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی ماڈل ٹائون کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہوگئی ہے۔

قبل ازیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو کے سامنے آمدن سے زائد اثاثوں اورمنی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہونے کی بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے توسط سے اپنا جواب جمع کرایا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ضمانت کی درخواست کی سماعت تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب زیر التواء کیس میں انھیں گرفتار کرسکتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیب کا کیس بدنیتی پر مبنی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ میں باقاعدگی سے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتاتا رہا ہوں لیکن نیب کی طرف سے بلاجواز پریشان کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:سیاسی مخالفین قید، پاکستان میں جمہوریت نہیں آمریت ہے، خواجہ سعد رفیق

نیب کی ٹیم ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ پر موجود ہے تاہم شہباز شریف یہاں پر موجود نہیں ہیں اس لئے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نیب کی ٹیم اب جاتی امراء کی رہائش گاہ جارہی ہے۔

Related Posts