سیاسی مخالفین قید، پاکستان میں جمہوریت نہیں آمریت ہے، خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No democracy in Pakistan; political opponents being imprisoned - Saad Rafique

  لاہور : پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہی ہے،پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت قائم ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سے ہر وقت پوچھ گچھ کی جاتی ہے؟ ،ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ان مشکلات پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں جمہوریت ترقی نہیں کرسکی ،پاکستان میں چار مارشل لاء نافذ کیے گئے جہاں آزادی صرف اشرافیہ تک ہی محدود رہی۔ بدقسمتی ہے کہ اپوزیشن متحد نہیں ہے اور ہم سب ذمہ دار ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی غیر متوقع آفات میں  کام کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے لیکن پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب نے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت نے 8000 روپے کاڈینگی ٹیسٹ مفت کرایا اور شہبازشریف اورخواجہ سلمان رفیق کی کوششوں سے اس مرض پر قابو پایا گیا۔ آج لوگ کورونا کے ٹیسٹ کے لئے 8000 روپے کیسے ادا کرسکتے ہیں؟۔

Related Posts