ایلون مسک نے ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سان فرانسسکو: دنیا کے امیر ترین انسان اور ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا شمار ان افراد میں کیا جاتا ہے جن کا تنازعات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رہتا ہے۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد جو خبر سب سے زیادہ سامنے آرہی تھی وہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی تھی، جس کا جواب ایلون مسک نے ہاں میں دے دیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر ٹوئٹر سے ان کی ڈیل کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ ٹرمپ پر لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کردینگے۔

فنانشل ٹائمز فیوچر آف دی کار سمٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ سابق امریکی صدر پر پابندی لگانے کا ٹوئٹر کا فیصلہ اخلاقی طور پر غلط اور بالکل احمقانہ تھا۔

خیال رہے دنیا کے امیر ترین شخص نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ 44 بلین ڈالر کی ڈیل فائنل کی ہے لیکن ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کو مکمل ہونے میں دو سے تین ماہ کا وقت لگے گا۔

جنوری 2021 میں، ٹوئٹر نے کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کر دیا گیا تھا، ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ٹوئٹس اور جارحانہ بیانات امریکا میں تشدد کو مزید بھڑکانے کے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت میں اذان مخالف اقدامات کی شدید مذمت

تاہم، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے غیر قانونی ٹوئٹ کی ہے تو اسے عارضی طور پر معطل یا اس پوسٹ کو ہی پوشیدہ کردیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کو اپنے الگورتھم کا اشتراک کرکے اور لوگوں سے اسے بہتر بنانے کے بارے میں تجاویز دینے کے لیے مزید اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔