بالی ووڈ فلم ویلکم میں بلو کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار مشتاق خان 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشتاق خان طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں 24 ستمبر کو ان کا انتقال ہوا۔
مشتاق خان نے اپنے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران فلموں اور ٹیلی ویژن میں کام کیا اور مختلف کرداروں کے ذریعے اپنی منفرد پہچان بنائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








