امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنے کی ایرانی پیشکش

تازہ ترین

تازہ ترین

آبنائے ہرمز
(فوٹو: الجزیرہ)

ایران نے ثالثوں کے ذریعے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز پیش کردی ہے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا بعض شرائط پوری کردے تو آبنائے ہرمز کو سات روز کے اندر کھولا جاسکتا ہے۔

صحافیوں اور امریکی تھنک ٹینکس کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی شرائط نئی نہیں بلکہ وہی نکات ہیں جنہیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں بھی اٹھایا گیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق مذکورہ معاہدے پر امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے قبل عمل درآمد ہوجائے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ مجوزہ شرائط گزشتہ معاہدے میں شامل شقوں سے مختلف نہیں ہیں تاہم معاہدے پر عمل درآمد کا فیصلہ امریکا پر منحصر ہے۔

Related Posts