پاک بحریہ نے نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ پی این ایس ایم ہنگور نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل فائر کیا، جس نے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
Pakistan Navy’s newly inducted submarine PNS/M HANGOR successfully conducted its maiden Live Weapon Firing in North Arabian Sea, launching an anti ship cruise missile and engaging the designated target with precision at extended range. 1/2 https://t.co/bHn4VE9L79
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 27, 2026
ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوز کی جنگی صلاحیتوں اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے جدید اور ہر وقت تیار فورس ہے۔
پاک بحریہ کے مطابق کامیاب فائرنگ قومی بحری مفادات کے تحفظ اور آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








