اسلام آباد میں کل کیا ہونے جا رہا ہے؟ ایس سی او اجلاس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی 2026-27 کی صدارت کے تحت شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کونسل آف نیشنل کوآرڈینیٹرز (CNC) کا پہلا اجلاس 28 سے 30 ستمبر تک اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی صدارت پاکستان کے ایس سی او نیشنل کوآرڈینیٹر کریں گے جبکہ رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز اور ایس سی او سیکریٹریٹ کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ایس سی او تعاون، پاکستان کی صدارت کے دوران سرگرمیوں، آئندہ اجلاسوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان کی 2026-27 کی صدارت کا موضوع “Turning Vision into Action: Connectivity, Innovation and Shared Prosperity” ہے، جس کے تحت علاقائی رابطہ کاری، جدت، معاشی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق CNC اجلاس پاکستان کی صدارت کے دوران پہلی بڑی سرگرمی ہے جبکہ ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کا اجلاس اگست 2027 میں پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔

Related Posts