اے آئی کا غلط استعمال اربوں جانوں کے لیے خطرہ؟ بل گیٹس کا چونکا دینے والا بیان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے غلط استعمال کے سنگین خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی غلط ہاتھوں میں جانے کی صورت میں ایک ارب انسانوں کی اموات ہوسکتی ہے۔

این بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ بدنیتی رکھنے والے افراد جدید اے آئی ٹولز کو ماضی میں دستیاب ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک انداز میں استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ اے آئی کی ترقی اور استعمال کے لیے موثر حفاظتی قوانین اور ضوابط وضع کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی نے طب، تعلیم، کاروبار اور سائنس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں مواقع پیدا کیے ہیں، تاہم اس کے غلط استعمال سے سائبر حملوں، جعل سازی، شناختی فراڈ اور جعلی مواد کے پھیلاؤ جیسے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اے آئی کا استعمال سائبر حملوں کو خودکار بنانے اور کمپیوٹر سسٹمز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح جدید اے آئی حیاتیاتی تحقیق سے متعلق حساس معلومات کے غلط استعمال کے خدشات بھی بڑھا سکتی ہے، جس کے باعث ٹیکنالوجی کے ساتھ مضبوط حفاظتی ضوابط کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

Related Posts