اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی عہدے سےفارغ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی عہدے سےفارغ
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا، منیر اکرم کواقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقررکردیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا، منیر اکرم  کواقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقررکردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزرات خارجہ میں تقرر و تبادلوں کی منظوری دی جس کے مطابق ملیحہ لودھی کی جگہ سینئر سفارتکار منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کا سفیر اور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل برائے اقوام متحدہ خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا جبکہ قونصلر جنرل ٹورنٹو عمران احمد صدیقی کو ڈھاکا میں ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے کے وگن کو اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

ملیحہ لودھی اس سے قبل بھی دو مرتبہ امریکا میں پاکستان کی سفیر رہ چکی ہیں۔ وہ برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر بھی رہ چکی ہیں۔

ملیحہ لودھی لندن سکول آف اکنامکس سے فارغ التحصیل ہیں،1980 میں لندن سکول آف اکنامکس سے ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد وہاں پڑھاتی رہی ہیں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارتکار رہی ہیں اور انہیں دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے فروری 2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔ 

ڈاکٹر ملیحہ لودھی 1993ء سے 1996ء اور پھر 1999ء سے 2002ء تک دو بار امریکا میں پاکستان کی سفیر رہیں بعد ازاں 2003 سے 2008 تک پانچ سال برطانیہ میں بھی پاکستان کی سفیر رہیں۔

Related Posts