عمران خان نے جو بتائی، قرآنِ پاک میں ایسی کوئی آیت نہیں۔مفتی منیب الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ جو آیت عمران خان نے بتائی ہے کہ دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالو، قرآنِ پاک میں ایسی کوئی آیت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف عالمِ دین اور مفتئ اعظم پاکستان مولانا منیب الرحمان نے گزشتہ روز کہا کہ خان صاحب نے فرمایا کہ قرآن کی آیت ہے کہ دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالو۔ قرآن میں ایسی کوئی آیت نہیں تاہم قرآنِ پاک میں اللہ تعالیٰ نے دوسروں کی عیب جوئی سے منع فرمایا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم۔ شیخ رشید

ٹوئٹر پیغام میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عیب جوئی کے علاوہ طعنے دینے، ٹوہ لگانے، مذاق اڑانے، برے ناموں سے پکارنے، بدگمانی، تجسس اور غیبت سے بھی منع فرمایا ہے۔ البتہ حدیث پاک میں دوسروں کے دوسروں کے عیوب پر پردہ ڈالنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے۔

پیغام میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حدیث میں دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالنے کا اجر بھی بیان کیا گیا، تاہم یہ سب کیلئے ہے۔ نیز عزت کمانے کیلئے دوسروں کی عزت کرنی پڑتی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ ہم سمیت اللہ تعالیٰ عمران خان اور تمام سیاسی قائدین کو کتاب و سنت پر عمل کرنے کی توفیق دے۔

 

Related Posts