مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس، باہمی مشاورت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس شروع ہوا  جس میں اپوزیشن کے اہم رہنما شریک ہوئے۔ 

مولانافضل الرحمان کی زیر صدارت  گزشتہ روز اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو، آفتاب شیر پاؤ اور اکرم خان درانی شریک ہوئے۔

پروفیسر ساجد میر اور مولانا اویس نورانی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور اپوزیشن حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن)  اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مشاورتی عمل جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ 

Related Posts