افغانستان سے 70 ہزار سے زائدغیرملکیوں کا انخلاء، عالمی بینک کی امداد معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Qatar reaches deal with Taliban to resume evacuations

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغانستان میں طالبان کے غلبے کے بعد عالمی بینک کا افغانستان کو دی جانےوالی امداد معطل کرنےکا اعلان کردیا، 14 اگست سے اب تک 70ہزار700 افراد کو کابل سے نکال لیا گیا۔

عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال اور ملک کی ترقی کےامکانات بالخصوص خواتین پر اثرات کےحوالے سےگہری تشویش ہے،عالمی بینک کےاس وقت ملک میں 2 درجن سےزائد ترقیاتی منصوبےجاری ہیں، 2002 کےبعد سے 5اعشاریہ 3 ارب ڈالرفراہم کیےہیںتاہم اب موجودہ صورتحال کے پیش نظر امداد معطل کردی ہے۔

 

دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی پاسپورٹ رکھنے والے مزید 4 ہزار سے زائد افراد کو کابل سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 14 اگست سے اب تک 70ہزار700 افراد کو کابل سے نکالا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر جوبائیڈن کا 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کرنے کا اعلان

ہم فی الحال 31 اگست تک انخلا مکمل کر رہے ہیں۔ جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔ طالبان ہمارے لوگوں کو نکالنے میں مدد کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

برطانیہ نے 57 پروازوں کےذریعے 9 ہزار افراد کو کابل سےنکالا ہے،بورس جانسن نےانخلا کےلیے آخری حد تک جانے اور مزید ہزاروں افراد نکالنےکا اعلان کیا ہے،برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جی سیون نےانخلا کےلیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور طالبان سے رابطے کےلیے ایک ’روڈ میپ‘ پر اتفاق کیا ہے

امریکی فوج کے میجر جنرل ولیم ہانک ٹیلر کے مطابق جولائی سے لے کر اب تک امریکا نے افغانستان سے 63900 افراد کا انخلاء ممکن بنایا ہے، جن میں امریکی اور نیٹو کے افراد سمیت افغانستان کے عام شہری بھی شامل ہیں۔

Related Posts