مرزا پور سیریز میں للت کا کردار کرنے والے برہما مشرا کی گھر سے لاش بر آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرزا پور سیریز میں للت کا کردار کرنے والے برہما مشرا کی گھر سے لاش بر آمد
مرزا پور سیریز میں للت کا کردار کرنے والے برہما مشرا کی گھر سے لاش بر آمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: ایمیزون پرائم کی ہٹ ویب سیریز ‘مرزا پور’ میں للت کا کردار ادا کرنے والے برہما مشرا جمعرات کو ممبئی کے کرائے کی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔

بھارتی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور بھوپال میں ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Divyenndu 💫 (@divyenndu)

اداکار گزشتہ چار سال سے اپنے فلیٹ میں تنہا رہ رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق 29 نومبر کو اداکار نے سینے میں درد کی شکایت کی اور ڈاکٹر کے پاس گئے۔ ڈاکٹر کی جانب سے گیس کی دوائی دینے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ لاش جزوی طور پر گل گئی تھی۔ ان کے فلیٹ سے بدبو آنے کے بعد پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ڈپلیکیٹ چابی کا استعمال کرتے ہوئے دروازہ کھولا اور اداکار کی لاش بیت الخلا میں پائی گئی۔

شویتا ترپاٹھی شرما، شریا پلگاؤنکر اور دیگر اداکار، جنہوں نے ’مرزا پور‘ میں کام کیا،افسوس ناک خبر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،
شریا، جسے مرزا پور میں سویٹی کے روپ میں دیکھا گیا تھاکا کہنا تھا کہ یہ سن کر میرا دل دہل گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Excel Entertainment (@excelmovies)

ایکسل موویز، جنہوں نے ‘مرزا پور’ کی سیریز تیار کی، مشرا کے انتقال پر تعزیت کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں کہا گیا کہ برہما مشرا کے اچانک انتقال سے بہت دکھ ہوا۔ ہم غم کے اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

Related Posts