میرا سیٹھی خواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنانے والے مردوں سے ناراض

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرا سیٹھی خواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنانے والے مردوں سے ناراض
میرا سیٹھی خواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنانے والے مردوں سے ناراض

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ناول نگار میرا سیٹھی نے خواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنانے والے مردوں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل مردانگی کی تعریف بے حد نازک ہوچکی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میرا سیٹھی نے اپنے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ مردانگی کی تعریف اس قدر نازک ہوچکی ہے کہ عورت کے لباس کے انتخاب پر ہی مرد کی غیرت کو ٹھیس پہنچنا شروع ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل قریشی کے ڈرامہ سیریل دلِ مومن کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہم کہاں کے سچے تھے کی نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میرا سیٹھی نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین خواتین کی تصاویر دیکھ کر اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکتے اور کسی بھی چیز کو فحش قرار دے کر اس پر تنقید شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے غیرت اور مردانگی کے تصورات پر بھی سوالات اٹھائے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mira Sethi (@mira.sethi)

معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے کہا کہ میں نے انسٹاگرام پر اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست اشنا شاہ کی جینز اور ٹاپ میں ملبوس تصویر کے نیچے ایک شخص کا تبصرہ دیکھا۔ موصوف کہہ رہے تھے کہ اگر میں نے مردانگی کے ہاتھوں مجبور ہو کر کچھ کہہ یا کردیا تو پھر آپ بولیں گی۔

اداکارہ میرا سیٹھی نے کہا کہ کیا مردانگی کی تعریف اتنی محدود ہوگئی ہے کہ وہ عورت کے لباس سے شروع اور ختم ہوتی ہے؟ اس ملک میں ایک بااختیار عورت اور روادار آدمی دونوں رہ سکتے ہیں۔ لوگوں نے مردانگی کی تعریف اتنی تنگ کردی ہے کہ عورت کے شوخ لباس سے اسے ٹھیس پہنچتی ہے۔

میرا سیٹھی نے کہا کہ مجھے یہ بات بالکل سمجھ میں نہیں آتی۔ آپ اپنا ذہن بڑا کریں۔ مردانگی کی تعریف کو وسیع کریں۔ اگر کسی مرد نے کسی ہوئی جینز پہنی ہو تو کیا میں اسے یہ کہہ سکتی ہوں کہ آپ مجھے گناہ کی دعوت دے رہے ہیں؟ بحیثیت خواتین ہمیں اپنی حدود معلوم ہیں۔

 

Related Posts