ہم جنس پرستی کی اجازت مانگنے والی مہر بانو کو بڑا دھچکا، انسٹاگرام اکاؤنٹ بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mehar Bano aurat march

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : عورت مارچ کے دوران ہم جنس پرستی کی اجازت مانگنے والی اداکارہ مہربانو نئی مشکل میں پھنس گئی، انسٹاگرام نے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں عورت مارچ کے دوران اداکارہ مہربانو ہم جنس پرستی کی ترغیب دیتے ہوئے دلائل دے رہی ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم جنس پرستی میں کوئی برائی ہے۔

مزید پڑھیں:میرا جسم میری مرضی کے بعد عورت مارچ میں ہم جنس پرستی کا مطالبہ، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے عورتوں کے ساتھ زور زبردستی اور پر تشدد برا لگتا ہے لیکن دو مردوں کا آپس میں پیار کرنا برا نہیں لگتا۔

اس ویڈیو کے حوالے سے بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے عورت مارچ میں ہم جنس پرستی کے نعرے پر شدید تنقید کرتے ہوئے عورت مارچ کو ایک مذموم سازش قرار دیا ہے۔

اداکارہ کی متنازعہ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مسلسل رپورٹ کرنا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے انسٹاگرام نے ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عورت مارچ میں گستاخانہ نعرے لگائے جانے کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا دیا تاکہ عورت مارچ والوں کی حقیقت سامنے لائی جاسکے۔

عورت مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عورت مارچ والوں کی حقیقت سامنے لائی جائے، وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے، عورت مارچ میں بعض باتیں ایسی ہوئیں جو نظریہ پاکستان کے خلاف ہیں۔

Related Posts