مہوش سلطانہ کی پینسل پر بہترین نقش نگاری نے کیا سب کو حیران

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش سلطانہ کی پینسل پر بہترین نقش نگاری نے کیا سب کو حیران
مہوش سلطانہ کی پینسل پر بہترین نقش نگاری نے کیا سب کو حیران

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں ہر شعبے میں بڑی بڑی نامور شخصیات گزری ہیں، جن میں بعض افراد تو ایسے جنہوں نے دنیا بھر میں اپنے کام کا لوہا منوایا ہے۔ آج ہم نے بات کرنے کے لئے ایسی شخصیت کو چنا ہے جن کی پینسل پر کی گئی بہترین نقش نگاری نے ہمیں حیران کردیا۔

ایم ایم نیوز کی ٹیم نے مہوش سلطانہ سے ملاقات کی، جن کی پینسل پر کی گئی بہترین نقش نگاری نے ہمیں تعریف کرنے پر مجبور کردیا، ہم نے اُن سے اس حوالے سے جاننے کی کوشش کی کہ یہ کام انہوں نے کیسے سیکھا اور انہوں نے ابھی تک کیا کیا چیز یں نقش نگاری کرکے بنائی ہے۔

مہوش سلطانہ نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ میں بنیادی طور پر ٹیٹو آرٹسٹ ہوں لیکن ساتھ ہی پینسل آرٹسٹ بھی ہوں، مجھے اس کا م کا شوق ہے، میں یہ کام صرف شوقیہ کرتی ہوں، چلتے پھرتے میرے دماغ میں کسی بھی چیز کی کوئی Shapeیا شکل آجاتی ہے تو میں یہ کہتی اس چیز کو میرے دماغ سے نکلنا چاہئے، تو اس کو اپنے دماغ سے نکالنے کے لئے میں پینسل سنبھال لیتی ہوں اور اُس چیز کو بنانے لگتی ہوں۔

مجھے وہ چیز بنانے کے لئے اُس چیز کی چاروں طرف سے تصویر چاہئے ہوتی ہے، کیونکہ مجھے 3Dبنانا ہوتا ہے، اس کو دیکھ کر میں آہستہ آہستہ تراشتی ہوں، کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے وہ چیز نہیں بنتی۔میں نے ایک چیلنجنگ چین بنائی ہے، جسے بنانے میں مجھے تقریباً 2سال لگے ہیں۔

میں کوئی بھی چیز بنا کر دوسروں سے پوچھتی ہوں کہ بتاؤ کیا یہ لگ رہا ہے، اگر سامنے والا صحیح کہتا ہے تو مجھے یقین آتا ہے کہ میں نے صحیح چیز بنائی ہے، پینسل پر آرٹ بناتے ہوئے مجھے 3سے 4سال ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا آرٹ بنایا ہے، ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کا آرٹ بنایا ہے، اس کے علاوہ نے ڈانسنگ ڈال بھی بنائی ہے، بلیڈ سے بہت مرتبہ میرے ہاتھ بھی کٹے ہیں، جس کے باعث اب میں اپنے ہاتھوں کو کور کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اس کے علاوہ بھی پینسل پر مختلف چیزیں بنائی ہیں، اپنے کام سے میں بہت مطمئن ہوں، میں نے اپنے کام کو سیکھنے کے لئے بہت زیادہ تجربات کئے ہیں۔

Related Posts