ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed talks to media in islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے، جی مہنگائی ہے،ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا، جوڈو کراٹے کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودے گی، عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق،نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں مریم نواز کی تقریر سے اگر عمران خان کا نام نکال دیا جائے تو اس میں کیا تھا؟ وہ عمران خان کی الٹی گردان پڑھ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف خون کے آنسو رو رہے ہیں، پیر کو صبح وزارت کھلتی ہے تو میں اجازت دے دیتا ہوں، وہ مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں، وہ جس طرح منصوبہ بندی سے لندن گئے وہاں انہیں خون کے آنسو رونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر آدمی اپنے حلقے میں ہوتا ہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے اپنے حلقے کے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ سب مکمل ہونے والے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہ رہا ہوں کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، گزشتہ دسمبر میں آپ نے کہا تھا کہ عمران خان جارہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، آپ (مریم نواز) اب کوئی سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کر کے، جوڈو کراٹے کر کے اپنی سیاسی قبر کھودیں گی۔انہوں نے کہاکہ دیکھتے ہی دیکھتے حکومت کو 4 سال مکمل ہوجائیں گے اور پانچواں سال الیکشن کا ہوگا۔

کہیں نہیں جارہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور آئندہ انتخابات کے لیے تیاری کریں گے جس کا فیصلہ قوم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ آج مہنگائی ہے، ساری دنیا میں تیل اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں جس طرح بڑھی ہیں اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں۔ پوری کوشش کریں گے کہ اس پر قابو پایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر افغانستان کے حالات کی نذر ہوا ہے اور خاصی بڑی مقدار میں ڈالر افغانستان گیا ہے لیکن ایف آئی کو ہدایت کی ہے کہ سارا مسئلہ مکمل طریقے سے حل کیا جائے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو تھے، عمران خان صاحب کی ہدایت پر انہیں قومی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، ہم نے فیصل مسجد کے احاطے میں ان کی تدفین کے انتظامات کیے تھے تاہم ان کی بیٹی نے کہا کہ ان کی وصیت تھی کہ مجھے یہاں دفنایا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر کے معاملے میں ایکسچینج ایجنسیز کے 34 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 4 سے 5 بڑی ایکسچینج کمپنیوں کا آڈٹ کروارہے ہیں جو نتیجہ نکلا قوم کے سامنے لائیں گے۔

Related Posts