مریم نواز کی برطانیہ روانگی، ایک ماہ تک لندن میں قیام کریں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج برطانیہ روانہ ہورہی ہیں۔ مریم نواز نے ایک ماہ تک لندن میں قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 30 روز بعد اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا جو آج صبح 10 بجے نجی ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوجائیں گی۔ مریم نواز لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو سیاست سے نکال دیں ملک دن رات ترقی کرے گا،:مریم نواز

ائیرپورٹ روانگی سے پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دادا دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے ملاقات کے بعد لاہور ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوگئیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز لندن میں 1 ماہ قیام کریں گی اور اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گی۔ گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد واپس دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے نکال دیں پاکستان دن رات ترقی کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس ملنے پر گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان رات کو ایوان صدرمیں خفیہ ملاقاتیں کر کے این آر او مانگتے ہیں، جب این آراونہیں ملتا تودھمکیاں شروع ہوجاتی ہیں۔

Related Posts