مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی
مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج سعودی عرب روانہ ہوں گی جہاں وہ شریف خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر رمضان المبارک کے آخری 10 دن اسلام کے مقدس ترین شہروں میں گزاریں گی۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ماہ مقدس میں بطور شاہی مہمان عمرہ کی دعوت دی تھی۔

مریم نواز آج پاکستان سے روانہ ہوں گی، شریف خاندان کے باقی افراد کے شیڈول کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ مریم نواز اور نواز شریف رمضان المبارک کے آخری 10 دن مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے اور توقع ہے کہ وہ سعودی عرب میں عید الفطر منائیں گے۔

مزید پڑھیں:کچھ قوتیں جمہوریت کیخلاف سازشیں کررہی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف ان دنوں لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ پچھلے سال یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹروں نے مسلم لیگ (ن) کے سپریمو کو سعودی عرب (KSA) میں عمرہ کرنے کے خلاف مشورہ دیا تھا۔

Related Posts