کیا پولیس میں بھرتی ہوگئیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی وردی کیوں پہن لی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam nawaz attends passing out parade police in uniform
ONLINE

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس کی وردی پہن کر شرکت کی۔

مریم نواز کو گارڈ آف آنر دیا گیا اور پولیس ٹریننگ کالج کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت محکمہ پولیس میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پولیس کی وردی پہننے کے بعد احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وردی میں ملبوس خواتین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خواتین افسران عوام کی خدمت کریں گی۔

مریم نواز نے قانون کی حکمرانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے نفاذ کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرسکتے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ آئی جی پنجاب عثمان انور بھی موجود تھے۔

Related Posts