ن لیگ نے عالمی بینک کی رپورٹ کو حکومت کا معاشی سیاہ اعمال نامہ قرار دےدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzaib
حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے‘ مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عالمی بینک کی رپورٹ کو حکومت کا معاشی سیاہ اعمال نامہ قرار دےدیا، مریم اور نگزیب نےکہا کہ معاشی تباہی بیانات ، تقاریر اور جھوٹ کے پردوں کے پیچھے چھپائی نہیں ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کااپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ ثبوت ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نالائق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 2001کے بعد پہلی مرتبہ غربت میں کمی کا عمل رْک چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی بینک نے معیشت کے خوبصورت دعوؤں کو بے نقاب کردیا ہے۔ ان  کا کہناتھا کہ نالائق حکومت کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہ کنٹینر نہیں جہاں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ معاشی تباہی بیانات ، تقاریر اور جھوٹ کے پردوں کے پیچھے چھپائی نہیں جاسکتی ۔ انہوں نے کہاکہ نالائق اور نااہل وزیراعظم نے کرائے کے ترجمان کو معیشت بہتر دکھانے کے لئے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ روٹی، روزگار، کاروبار، صنعت بند ہے، حکومتی ترجمان جھوٹ بول کرعوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سیاسی، معاشی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہے، ان سے بہتری کی امید خود کو دھوکہ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ نالائق حکومت سے بجٹ خسارے اور عوام پر قرضوں کے بوجھ سے متعلق ہدف پورے نہیں ہوں گے۔

ان کا کہناتھاکہ ایک سال میں افراط زر تین فیصد سے تیرہ فیصد کی بلند سطح پر ہے اور 31 فیصد پہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کی شرح 2.4 اور آئندہ برس تین فیصد کی انتہائی کم ترین سطح پر رہنے سے بیروزگاری کا سیلاب آئے گا۔

Related Posts