اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 1 ہفتے کے دوران 7 ارب روپے کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بدترین مندی چھائی رہی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بدترین مندی چھائی رہی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 7 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار اپ ڈیٹ کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 62 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 45 ہزار 868 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 596 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 142 جبکہ کم ترین سطح 45 ہزار 546 پوائنٹس رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 2 ارب 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ کاروبار کی ہفتہ وار مالیت 94 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 1 ہفتے کے دوران 7 ارب روپے کا اضافہ ہوا جو کاروباری ہفتے کے اختتام پر 8 ہزار 315 ارب روپے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

Related Posts