پنجاب میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

علی پور : پنجاب میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور سات بچوں کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو  حراست میں لے لیا۔

ملزم سجاد نے مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں ارتکاب جرم کے بعد پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔پڑوسیوں کے مطابق ملزم پیشے سے درزی تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا۔پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے گھریلو تنازعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ چند روز قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک شخص نے گھریلو تنازع پر اپنے بچوں کو زہریلی چائے پلاکر قتل کردیا تھا۔

کراچی میں چند روز پہلے ایک شہری نے بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی تھی جبکہ ایک شہری نے مالی تنازعات پر خود کو اپنے بچوں کو آگ لگادی تھی جس میں بچے اور شہری خود بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

Related Posts