طالبان کی پابندی کیخلاف جدوجہدمیں جان تقریباکھوچکی تھی،ملالہ یوسف زئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق طالبان کوایک مرتبہ پھرتنقیدکانشانہ بناڈالا۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ میں کہاکہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جدوجہدکےدوران اپنی جان تقریباکھوشکی تھی جبکہ ہزاروں سماجی رہنما بھی آواز بلند کرنے کی صورت میں اپنی جانوں سےجاچکے ہیں اس علاوہ کچھ لاکھوں لوگ اب بھی پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں طالبان کی نہیں بلکہ پشتون برادری کی ترجمانی کرتے ہیں۔

یادرہےکہ طالبان نے رواں برس افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا جس کے بعد عالمی برادری نےان پر زور دیاتھاکہ وہ لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:امراضِ خون کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے

دوسری جانب طالبان کے وزیر خارجہ نےاپنی بیان میں یہ بھی کہاتھاکہ ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں تاہم لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے لیے حکومت کو کچھ وقت دیا جائے۔

Related Posts